اشتہار

جو بھی ہو جائے میری حکومت کبھی این آر او نہیں دےگی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پر کہا ہے کہ جوبھی ہوجائے میری حکومت کبھی این آر او نہیں دےگی، این آر او دینا قوم کے اعتماد سےغداری ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ سینیٹ میں آج فیٹف سے متعلق 2 اہم بل مسترد ہوئے، سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ اور وقف املاک سےمتعلق بل مسترد ہوئے، پہلےدن سےکہہ رہاہوں اپوزیشن رہنماؤں کےمفادات اورقومی مفادمختلف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرف نے 2 سیاسی رہنماؤں کو این آر او دیا اور قرضے چار گنا بڑھ گئے، این آر او سے ہماری معیشت برباد ہو گئی اب کوئی این آر او نہیں ہوگا، جوبھی ہوجائے میری حکومت کبھی این آر او نہیں دےگی، این آر او دینا قوم کے اعتماد سےغداری ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کے لبادےمیں اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانا چاہتی ہے، اپوزیشن نے پاکستان کو فیٹف بلیک لسٹ کی طرف دھکیل دیا ہے، اپوزیشن معیشت تباہ اور ملک میں غربت بڑھانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او نہ ملنے پر حکومت گرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اپوزیشن لیڈر اپنی کرپشن بچانے کیلئےپارلیمنٹ کو کام کرنےنہیں دے رہے، اپوزیشن لیڈروں نےکوروناکے خلاف حکومتی کوششوں کو کمتر قراردیا، اپوزیشن لیڈر اب پاکستان کوفیٹف گرےلسٹ سےنکلنےنہیں دےرہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں