تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کرونا ویکسین: اٹلی میں بڑی پیش رفت، وبا کے خاتمے کی امید بندھ گئی

روم: یورپی ملک اٹلی میں کرونا ویکسین کا پہلا آزمائشی انجکشن خاتون رضاکار کو لگا دیا گیا جس کے بعد انسانوں پر ویکسین کے تجربات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی دارالحکومت روم میں قائم بائیوٹیک کمپنی ری تھیرا کے تعاون سے اسپالانزانی انسٹی ٹیوٹ میں تیاری ہونے والی کرونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی اطالوی خاتون کو ویکسین کی آزمائشی ڈوز دی گئی۔ کرونا ویکسین کے انسانوں پر آزمائشی ٹرائل کے ایک حصے کے طور پر رضاکار خاتون کو کوویڈ 19 ویکسین کا پہلا انجکشن لگایا گیا۔

کروناویکسین کی تیاری میں برطانیہ کو کیا ضرورت پیش آگئی؟

ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ اقدام آزمائشی سلسلے کی پہلی کڑی ہے، اگر یہ کامیاب ہوا تو مزید دوسرے اور تیسرے ٹرائل کی طرف جائیں گے جہاں دیگر رضاکاروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں متعدد ادویہ ساز کمپنیاں کروناویکسین کے انسانوں پر تجربات کررہی ہیں۔

جبکہ برطانوی حکومت نے ضعیف، سیاہ فام اور دیگر خاص ایشیائی اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کروناویکسین کے ٹرائل کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ برطانیہ کرونا ویکسین کی تیاری میں ہر رنگ نسل اور قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹرائل کرنا چاہتا ہے تاکہ ایک مؤثر ترین ویکسین تیار کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -