لاہور : نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی سے متعلق کیس میں مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف مقدمےمیں دہشتگردی دفعات شامل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیب دفتر پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کےحملے کے معاملے پر چوہنگ پولیس نے مریم نوازسمیت دیگرکیخلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ لگادی، اب کیس کی سماعت اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔
کیس میں گرفتار لیگی کارکن پہلے ہی ضمانت پر رہاہو چکے ہیں جبکہ صرف کیپٹن(ر)صفدرنےضمانت کرارکھی ہے ، نامزد مریم صفدر، رانا ثنااللہ ودیگررہنماؤں نے عبوری ضمانت نہیں کرائی ۔
رہا ہونیوالے تمام افراد کو اب دہشت گردی عدالت سےرجوع کرنا پڑے گا جبکہ لیگی قیادت 7 اے ٹی اے شامل کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔
پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کی تھی، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے تھے۔
لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ لیگی کارکنان نے نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی تھی۔