تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرکٹر آصف علی تنازع میں الجھ گئے، ویڈیو وائرل

جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین لیگ (سی پی ایل) کے دوران تنازع میں الجھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیریبین لیگ میں گیانا ایمازون کے خلاف میچ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر آصف علی نے آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے فاسٹ بولر کیمو پاول کی جانب بلا لہرایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کیچ آؤٹ ہونے کے بعد نان اسٹرائیکراینڈ پر پہنچتے ہی فاسٹ بولر کی جانب بلا لہرا رہے ہیں۔

آصف علی نے مبینہ طور پر کیمو پاول کو بلا مارنے کی کوشش کی جس پر ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کیریبین لیگ میں آصف علی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

آصف علی نے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ لوسیا زوکس کیخلاف 27 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر انگریزی بولنے میں مشکل کے پیش نظر سندیپ لامی چینے مدد کو آئے تھے اور انہوں نے بخوبی ترجمان کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -