اشتہار

پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز میں کل مدمقابل آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی میں بھی پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پندرہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان صرف چار میں کامیابی حاصل کرسکا۔

- Advertisement -

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی مائنڈ سیٹ کا گیم ہے تھوڑا مائنڈ تبدیل کرنا ہوگا، ٹیسٹ کے نتائج سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر علی اچھا کھلاڑی ہے، اچھی پرفارمنس دیکر جگہ بنائی کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپرہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی بولنگ اور بیٹنگ بھی کی، ٹی ٹوئنٹی میں سینئر جونئیر کا کمبنیشن بہت اچھا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی کافی بیلنس ہے، 150 سے 170تک کا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں