جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان میں 415 نئے کورونا کیسز رپورٹ ، 9 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید9 افراد کی جان لے لی اور 415نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار283 اور کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار53 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی آرہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے ملک میں24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے9 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس اموات کی تعداد 6ہزار283 ہوگئی۔

24گھنٹےمیں ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 415 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد8833ہے جبکہ 2 لاکھ 95ہزار53 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی نے کہا ملک میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 79ہزار 937مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں