جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

رضوان کی حاضر دماغی، معین علی آؤٹ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

وکٹ کیپر محمد رضوان کی حاضر دماغی، معین علی اگلی ہی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان کی ہوشیاری کام آگئی، پی ایس ایل کا حصہ رہنے والے معین علی کی بیٹنگ کے دوران شاداب خان کو خبردار کرتے ہوئے اردو بولنے سے منع کر دیا۔

وکٹ کیپر نے بولر سے جو کہا وہ اسٹمپ مائیک کے ذریعے سب سے سن لیا، محمد رضوان نے کہا کہ معین علی کے سامنے اردو مت بولنا اس کو اردو آتی ہے۔

https://twitter.com/DaPakistaniLAD/status/1299414434063044610?s=20

رضوان کے منع کرتے ہی معین علی آؤٹ ہوگئے۔وکٹ کیپر نے بلے باز کا عمدہ کیچ پکڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

مانچسٹر میں پاکستان کی دعوت پرانگلینڈ نےپہلےبیٹنگ کی، اچھےآغازکےبعدقومی ٹیم نےروایتی غلطیاں دہرائیں، بینٹن کاکیچ گرایا جس کے بعد بینٹن نےبولرزکی خوب دھلائی کی۔

بینٹن نےاکہتررنزبنائے۔بینٹن کی وکٹ کےبعدپاکستان نےکم بیک کیاانیس گیندوں کےدوران چاروکٹیں گرادیں۔

انگلینڈ نے سولہ اعشاریہ ایک اوورمیں ایک سواکتیس رنزبنائےاورپھر کھیل بارش کےباعث روک دیا گیا۔ جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کےباعث میچ ختم کردیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں