اشتہار

کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد بجلی کا نظام تاحال بحال نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد بجلی کا نظام تاحال بحال نہ ہوسکا، کے الیکٹرک کے 80 فیڈرز بند، 25کیبل فالٹس اور تار ٹوٹنے سے بجلی معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 60گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔ شاہ فیصل کالونی، ملیر، سعود آباد، کھوکھراپار اور قائدآباد کے کئی ایریاز میں 3دن سے بجلی بند ہے۔

اسی طرح ایم اے جناح روڈ، آرام باغ، گلشن حدید، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال 13ڈی، بلدیہ ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، گلبرگ اور لیاقت آباد کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

- Advertisement -

سندھ میں آج سے پھر بارشوں کا امکان

شہر کے مشہور علاقے صدر، برنس روڈ، ریگل اور جیکب لانز کے علاقوں میں بھی تین دن سے بجلی بند ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں آج شام یا رات کو مون سون کے ساتویں اسپیل کے داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کل رات تک بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بے آف بنگال میں بننے والے سسٹم کے اثرات آج کراچی میں بارش کا سبب بنیں گے، بارش کا سلسلہ 2 سے 3 دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں