اشتہار

غیر اخلاقی مواد، پی ٹی اے پھر یو ٹیوب کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیراخلاقی مواد نہ ہٹانے پر یو ٹیوب کو ایک بار پھر متنبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے  پاکستان میں غیراخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر اور دیگر مواد ہٹانے کے لیے دوبارہ متنبہ کردیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب غیراخلاقی، فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی تھیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے تاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذف کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند کی گئی ایپلی کیشنز میں ٹنڈر، ٹیگڈ، اسکاؤٹ، گرائنڈر اور سے ہائے نامی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشنز انتظامیہ کو ڈیٹنگ سروس ختم کرنے سے متعلق نوٹسز دئیے گئے تھے، انتظامیہ کو بارہا ایپلی کیشنز پر موجود مواز کو پاکستانی قوانین کے مطابق بنانے کو کہا گیا تھا، حکام کے مطابق ان ایپلی کیشنز کی انتظامیہ نے مقررہ وقت میں کوئی جواب جمع نہیں کروایا جس کے بعد ان ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں