اشتہار

سعودی حکام کی بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو سخت وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے تمام بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو تاکید کی ہے کہ وہ فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کو نہ دیں، تفصیلات طلب کرنے والے جرائم پیشہ عناصر ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بینکوں کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نجی اور بینک معلومات کو خفیہ رکھیں اور کسی کو بھی اپنے اکاؤنٹ اور اپنی شناختی نجی معلومات دینے سے گریز کریں۔

ساما نے وارننگ دی ہے کہ جعلساز گروہ منظم طریقے سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو بے وقوف بنا کر رقمیں نکال رہے ہیں۔

- Advertisement -

ساما کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں دھوکے باز عناصر سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی کا نام اکاؤنٹ ہولٹرز سے ان کی نجی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے لگے ہیں۔

ساما کی جانب سے کہا گیا کہ بار بار وارننگ دی جا چکی ہے کہ کوئی بھی بینک کسی بھی اکاؤنٹ ہولٹر سے ٹیلی فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ اور ان کے ذاتی کوائف دریافت نہیں کرتا، لہٰذا کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر اس حوالے سے کسی بھی رابطے کا جواب نہ دے۔

ساما کا کہنا ہے کہ دھوکے باز عناصر اکاؤنٹ ہولڈرز کو رجھانے کے لیے جھوٹے دعوے کرتے ہیں، کبھی کسی بڑے انعام کا جھانسہ دیتے ہیں اور کبھی بتاتے ہیں کہ بینک کے ذمے آپ کی کچھ رقم نکل آئی ہے۔ کارروائی کے لیے ذاتی معلومات طلب کرتے ہیں۔

ساما کے مطابق دھوکے بازوں کی بنیادی کوشش یہ ہوتی ہے کہ کسی طرح سے خفیہ معلومات ان کے ہاتھ لگ جائے اور وہ تکنیکی حربے استعمال کر کے ان کے اکاؤنٹس سے رقمیں نکال لیں۔

اتھارٹی نے سخت تاکید کی ہے کہ کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر اس قسم کے کسی بھی رابطے کا کوئی جواب نہ دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں