اشتہار

کبھی اسکول نہ جانے والے دو پاکستانی بچوں نے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وہ بچے  جو کبھی اسکول نہیں گئے لیکن اپنی ذہانت سے مشکل ترین مقابلے جیت لیے، کراچی کے 11 سالہ محمد ہاشم سید ان کی 7 سالہ بہن نور سید نے سائنس اور اسپیس ٹیکنالوجی کے کئی مقابلے اپنے نام کیے ہیں۔

بہت سے پاکستانی بچوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے لیکن وہ اسکول سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے سے وابستہ رہے ہیں لیکن آج اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایسے دو ننھے مہمانوں کو مدعو کیا گیا جنہیں دیکھ اور ان کے بارے میں جان قارئین و ناظرین یقیناً حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

- Advertisement -

ان دو ہونہار بچوں ہاشم اور نور نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیار غیر کے لوگ بھی ان کے گرویدہ ہوگئے، سائنس اور اسپیس ٹیکنالوجی کے کئی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

ہاشم اور نور کی کی شاندار کامیابی کے پیچھے ان کی والدہ عروج سیمی کا بہت اہم کردار ہے، عروج نے ان بچوں کو اسکول کی تعلیم دینے کے بجائے گھر میں ہی پڑھانے کا فیصلہ کیا، عروج کا تعلق بھی شعبہ تعلیم سے ہے اور وہ خود بھی کمپیوٹر انجینئر ہیں۔

ذرا تصور کریں کہ اگر ہم ان جیسے دیگر قوم کے بچوں کو اچھا تعلیمی نظام اور مواقع فراہم کریں تو یہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کیا کچھ نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں