اشتہار

معیشت کی بحالی، سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کرونا وائرس کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سعودی معیشت کی بحالی میں تیزی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 506 بزنس لائسنسز دیے گئے، زیادہ لائسنسز جون میں دیے گئے جس کی وجہ سے اپریل اور مئی میں کرونا کے باعث معاشی سرگرمیوں کے تعطل کی کافی تلافی ہوئی۔

خالد الفالح کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق جون کے مثبت اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی معیشت کرونا کے اثرات سے نکل رہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں دوبارہ اضافہ دیکھیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیر خزانہ اور معاشی منصوبہ بندی محمد الجدان نے ایک آن لائن فورم کو بتایا کہ معیشت کے کچھ سیکٹرز میں بحالی کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جون میں اندورنی سیاحت 18 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی تھی، اس سال بہار کے موسم میں ہوٹلوں میں بکنگ تقریباََ صفر تک گر گئی تھی اب یہ دوبارہ 85 سے 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب سے ہم نے معیشت کو کھولا ہے جون کے ماہ کے اعداد و شمار بہت حوصلہ افزا ہے، ہم بحالی کی طرف گامزن ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم ابھی تک مکمل طور پر مشکلات پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں