اشتہار

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

احتساب سے پہلے اختلاف! دورہ انگلینڈ کے جائزے سے پہلے ہی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق اسپنر نے اختیارات میں کمی کے باعث عہدہ چھوڑا۔ کرکٹ کمیٹی کو آئندہ ہفتے قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ پر کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

دو سال میں کمیٹی کےتیسرےچیئرمین مستعفی ہوئے پی سی بی کوکرکٹ کمیٹی کا نیا سربراہ ڈھونڈنا ہوگا۔

- Advertisement -

رواں سال 31 جنوری کو 50 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جب کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق دورہ انگلینڈ پر اپنا بیان پیر کو دیں گے، امکان یہی ہے کہ وہ پریس کانفرنس کر کے دورے میں ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں