جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گراس روٹ کرکٹ کرائے بغیر انڈر 19 کرانےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےگراس روٹ کرکٹ کرائے بغیر انڈر19 کرکٹ کرانےکافیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے 6 صوبائی ٹیموں کی تشکیل کیلئےٹرائلز کےشیڈول کوحتمی شکل دے دی ہے۔ جونیئرسلیکشن کمیٹی ارکان اورصوبائی انڈر19 کوچزسلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

ملک بھرمیں11سے18 ستمبر تک انڈر19 ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

چند روز قبل پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیےچھ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا۔

اس سیزن میں چونتیس نئے کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیے گئے۔ روحیل نزیر اور حیدر علی کے علاوہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کھیلنے والے گیارہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن گئے۔

چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اوسط عمریں پچیس سے ستائیس سال ہیں۔ سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

تمام کھلاڑیوں کا 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ یکم اگست 2020 سے 31 جولائی 2021 تک نافذالعمل ہوں گے۔

ٹیموں کا انتخاب تمام ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز، جوکہ قومی سلیکٹرز بھی ہیں، نے کیا ہے۔ اس عمل کے دوران تمام کوچز نے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کو ترجیح دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں