اشتہار

دوران پرواز ماسک نہ لگانے والے مسافروں کو جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا میں دوران پرواز فیس ماسک نہ پہننے پر دو مسافروں کو جرمانہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپوٹس کے مطابق فضائی مسافروں کے لیے لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے والے دو افراد پر ایک ایک ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے دوران فضائی مسافروں کو فیس ماسک نہ پہننے پر کیا گیا یہ پہلا جرمانہ ہے۔

- Advertisement -

Canada slaps first fines on plane travelers without masks - News - The  Jakarta Post
وفاقی احکامات کے تحت مسافروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دوران پرواز اور طیارے سے اترنے کے بعد بھی فیس ماسک لازمی پہننیں گے۔

فیس ماسک نہ پہننے پر جرمانے کے دونوں واقعات ڈومیسٹک فلائٹس کے دوران پیش آئے تھے جس میں فضائی میزبانوں نے بارہا ماسک لگانے کی ہدایت کی جسے مسافروں نے جان بوجھ کر نظر انداز کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں