ن
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چفیس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا کی روسی ہم منصب سے ملاقات ماسکو میں ایس سی او کے ڈیفنس تعاون کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی فوجی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی جنرل ولاری نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج تین سال سے انٹرنیشنل ملتری گیمز میں شرکت کررہی ہے، جنرل ندیم رضا انٹرنیشنل ملتری گیمز اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
واضح رہے کہ چند ماہ قبل چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا، سی جے ایس سی جنرل ندیم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف، نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سیکریٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اورریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔