اشتہار

برطانیہ میں چاقو سے حملے، 1 شخص ہلاک، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں آج چاقو زنی کے دو مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم کے سٹی سینٹر میں چاقو زنی کی وارداتیں پیش آئیں، ہلاک اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد حملہ آور گرفتار ہوجائے گا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے، ملزم کی شناخت کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس حملے میں ملوث دیگر لوگوں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لے لیں گے۔

زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، حملے رات گئے کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں