جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

تعلیمی ادارے کھولنے کے اصولی فیصلے کے بعد والدین کیلئے خصوصی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے  والدین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اپنی ہدایات میں والدین کو پابند کیا ہے کہ وہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں، بچوں کو ماسک پہنائیں چاہے وہ کپڑے کاہی کیوں نہ ہو۔

این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق بچوں کو کھانسی یابیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسکول نہ بھیجیں، طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے۔

این سی او سی نے زور دیا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا

خیال رہے کہ حکومت نے 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک ہفتہ بعد کھولا جائے گا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای شریک ہوئے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے مراحلہ وارتعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاوز پیش کیں، جس کے بعد 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں