تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئن لائن گیم PUBG کھیلنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم  پب جی PUBG کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی۔

ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئی اپ ڈیٹ 8 ستمبر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے ریلیز کردی گئی ہے جس میں مشہور زمانہ میپ کو نئے انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

پب جی موبائل گیم 1.0 کی نئی اپ ڈیٹ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین باآسانی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں علاوہ ازیں وہ اے پی کے فائلز کی مدد سے بھی گیم کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مشہور زمانہ میپ ’ایرانگل‘ کو نئے گرافکس کے ساتھ پیش کیا گیا جبکہ اسلحہ اور ایمونیشن سمیت چیر پارک کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: پب جی گیم کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

علاوہ ازیں لیوک نامی میپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کا تقاضہ کئی روز سے صارفین کررہے ہیں۔

گیم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے آئندہ ہفتے ہالی وین انفیکشن موڈ کی اپ ڈیٹ بھی جاری کی جائے گی۔

نئی اپ ڈیٹس کی فائل کا سائز  اینڈرائیڈ سسٹم کے لیے ڈیڑھ گیگا بائٹس (جی بی) جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے ایک جی بی ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے سب سے زیادہ تعداد 5 کروڑ بھارت سے ہے۔

گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -