اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنی کیلیے درخواستیں دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت میں حاضری سے استثنی کے لیے درخواستیں دائر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے موقع پر حاضری سے استثنی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

نواز شریف نےخواجہ حارث کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 متفرق درخواستیں دائر کروائی ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کل ہونے والی سماعت کے موقع پر بیماری کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں، عدالت طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواستیں منظور کرے۔

متفرق درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ای سی ایل سےنام نکالنے کا حکم دیا تھا، نواز شریف کی 4 ستمبر کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنسز: اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کی، میڈیکل سرٹیفکیٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر ہے۔

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ،ایون فیلڈریفرنس سے متعلق اپیلوں کی سماعت کل ہوگی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کریں گے، کل نواز شریف کی 2اپیلیں سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس حالت میں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں۔

اہم ترین

مزید خبریں