تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

محمد حفیظ کا ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے یہ کہہ کر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا کہ نوجوان کھلاڑی اس سینٹرل کنٹریکٹ کے حقدار ہیں۔

محمد حفیظ کے دستبردار ہونے کے بعد ریٹینر کنٹریکٹ دیا جائےگا جس میں انہیں تنخواہ تو نہیں ملے گی تاہم میچ فیس اور ڈیلی الائونس دیئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے 39 سالہ محمد حفیظ کو ایک لاکھ سے زائد کا ماہانہ کنٹریکٹ آفر کیا تھا لیکن ’پروفیسر‘ کے لقب سے مشہور کھلاڑی نے فیصلہ کیا کہ یہ کنٹریکٹ کسی نوجوان کرکٹر کو مل جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو ڈومیسٹک سیزن میں میچ فیس اور ماہانہ رقم ادا کی جائے گی، پروفیسر کے اس اقدام کو سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے نے اس ضمن میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے سیزن میں شریک کھلاڑیوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے کم معاوضہ حاصل کرنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز اب رواں سال 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کماسکیں گے جوکہ سیزن 20-2019 کی نسبت 83 فیصد زیادہ ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ کہ پی سی بی اپنے فنڈز اور آمدن کرکٹ کے ذريعے ہی بناتا ہے اور مناسب بھی یہی ہے کہ اس آمدن کا ایک بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر استعمال کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -