اشتہار

ٹرمپ نے مخالف جماعت کے امیدواروں‌ کو گدھا قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس کا نائب صدر بننا امریکا کےلیے باعث شرمندگی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیتے، انہوں نے صدارتی انتخابات کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور نائب صدارتی امید وار کاملہ ہیرس پر سخت تنقید کی ہے۔

ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کی انتخابات میں کامیابی امریکا کی تباہی کے مترادف ہوگی کیونکہ ان کے اتحادی انتہائی خطرناک عناصر ہیں۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹکس کو گدھوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے نامزدگی کیلئے ہمارے علاقوں کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کاملہ ہیرس کی جگہ اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو بہترین نائب صدارتی امیدوار قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کاملہ ہیرس کو پسند نہیں کرتے، کاملہ پہلی خاتون صدر نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں