اشتہار

افغان نائب صدر کے قافلے پر حملہ، طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں نائب صدر کے قافلے پر ہونے والے حملے پر طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کا قافلہ بدھ کے روز کابل کی مصروف شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم کا زور دار دھماکا ہوا۔

کارروائی میں افغانستان کے نائب صدر نشانہ تھے مگر دہشت گرد اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

افغان وزارت داخلے نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 10 افراد کی ہلاکت جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ افغان طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کابل میں نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ،10 افراد ہلاک

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’نائب صدر پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

افغان صدر اشرف غنی، قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور متعدد افغان رہنماؤں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ نائب صدر سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں