اشتہار

روس کے ڈپٹی وزیر توانائی فراڈ کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی حکام نے فراڈ کے الزام میں ڈپٹی وزیر توانائی اناتولی تخانوو کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیر توانائی کو روسی تحقیق کاروں نے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جو ان دنوں وزارت کے ڈیجیٹیل پروجیکٹس کے ہیڈ تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تفتیشی حکام نے 51 سالہ ڈپٹی وزیر تخانوو روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک کے آٹھ نائبین میں سے ایک ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ وفاقی سیکیورٹی ادارہ ڈپٹی وزیر توانائی کو گھر اور وزارت کے دفتر میں جامع تلاشی کے بعد مذکورہ کارروائی عمل لایا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کا ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ مبینہ دھوکہ دہی انرجی کے نام سے سرکاری سبسڈی پروگرام کے تحت کی گئی تھی۔

تخانوو کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت توانائی نے روئٹرز کے سوال کا جواب نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں