تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

بھارتی اداکار چل بسے، بیٹی کی تصدیق

ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری کے اداکار  42 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار وادی ویل بالاجی کو پندرہ روز قبل دل میں تکلیف کے بعد چنائی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ انہیں سنگین نوعیت کا دل کا دورہ پڑا ہے اور رگیں بھی بند ہوگئیں ہیں جن کو کھولنے کے لیے سرجری (بائی پاس) ضروری ہے۔

اہل خانہ کے مطابق 42 سالہ اداکار 15 روز سے بیمار تھے اور وہ اسپتال میں ہی زیر علاج تھے، جمعرات کے روز وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے اور دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

وادی ویل بالاجی کی صاحبزادی اور اہلیہ نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی ویل بالاجی کو شہرت اُس وقت ملی جب انہوں نے وجے ٹی وی کے کامیڈی شو میں حصہ لیا اور سیاستدانوں کی شاندار انداز سے نقل اتاری۔

اداکار نے تامل انڈسٹری کی کولاماؤ کوکیلا، پنڈھایام، سٹا پزہم جیسی کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

- Advertisement -