اشتہار

سعودی لڑکے نے دنیا کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ برطانوی لب ولہجے میں انگریزی بول کر سعودی عرب کے تاریخی اور یادگار مقامات کا تعارف کروا رہا ہے۔

تفصیلات سترہ سالہ سعودی لڑکے احمد مانع آل مشرف نجران میں ایک تاریخ مقام کا تعارف برطانوی لب ولہجے میں انگریزی میں کرا رہے تھے، انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے، ویڈیوز بنانے والے ایک سے زیادہ تھے جن میں سے کسی ایک نے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

احمد سے جب ان کی انگریزی کی مہارت کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میرا بچپن برطانیہ میں گزرا اور وہاں پرائمری تک تعلیم حاصل کی انہوں نے بتایا کہ مجھے انگریزی سے گہرا لگاؤ تھا تاہم سعودی عرب اور برطانیہ کے ثفافتی ماحول کا فرق انگزیزی زبان بہتر انداز میں سیکھنے، سمجھنے میں رکاوٹ تھا۔

- Advertisement -


احمد مانع آل مشرف کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گھر والوں نے میری بڑی مدد کی اس کے علاوہ برطانیہ میں اسکول کا ماحول بے حد عمدہ ہے، اس ماحول نے بھی مجھے انگریزی عمدہ انداز میں سیکھنے اور اپنانے کا موقع مہیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ میرے انداز کو پسند کیا گیا، اب میرا عزم ہے کہ مستقبل میں نجران کے تمام اہم تاریخی مقامات کا معتبر، آسان اور دلچسپ تعارف تیار کر کے پیش کروں گا۔

سعودی لڑکے کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کے مقامات میرے نزدیک مٹی یا پتھر سے بنے مکانات سے زیادہ بہت کچھ ہیں، ان کی وجہ سے ہم اپنے بزرگوں کی زندگی اور ان کے طرز معاشرت سے واقفیت حاصل کرتے ہیں، انہیں دیکھ کر سمجھ آتی ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں کس قسم کے چیلنجوں کا سامنا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں