اشتہار

امریکا میں انہونی، ناقابل یقین واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں دو ماہ تک پانی اور کھانے کے بغیر زندہ رہنے والے 12 سالہ ُپالتو بلے نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے پالتو بلے کے مالک امریکی جوڑے نے بتایا کہ ابتدائی چند دنوں میں انہیں پریشانی نہیں ہوئی کیوں کہ مونٹی کو آزادانہ گھومنے اور پڑوسیوں کے گھروں میں جانے کی عادت تھی۔

بیورلی نے بتایا علاقے میں ڈھونڈنے میں ناکامی کے بعد ہم نے فیس بک پر مونٹی کے لاپتہ ہونے کی پوسٹیں کیں اور اس حوالے سے علاقے میں پوسٹرز بھی لگائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مونٹی کو لوگوں کی گاڑیوں میں جانے کی عادت تھی اور یہاں تک کہ وہ مقامی اسٹور میں وقت گزارنا پسند کرتا ہے، بدقسمتی سے ابتدائی چند ہفتوں میں کسی کو بھی اس کے غائب ہونے سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی۔

پالتو بلے کے لاپتہ ہونے کے سات ہفتوں بعد جوڑے نے اس کے ملنے کی امید چھوڑ دی تھی لیکن جس دن بیورلی اپنے دفتر واپس آئی تو اسے اپنے دوست کی جانب سے مونٹی کے بارے میں پتہ چلا۔

مونٹی گھر سے صرف 200 میٹر دور واقع ایک کنٹینر میں بند ہوگیا تھا، دو ماہ تک بغیر پانی اور کھانے کے اس کا زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہ تھا۔

امریکی جوڑے نے کنٹینر سے رہا ہونے والے پالتو بلے مونٹی کی ویڈیو بنائی جو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں