اشتہار

قائداعظم کے وژن کے مطابق پرامن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق پرامن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق سے انشااللہ ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا، قائداعظم کے وژن کے مطابق پر امن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، قائداعظم نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر الگ ریاست کا قیام یقینی بنایا۔

خیال رہے کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی منائی جارہی ہے۔

مملکت ِخداداد پاکستان کے بانی اورہردل عزیزرہنماء قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ، مسلمانوں کے حقوق اورعلیحدہ وطن کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے۔ سن 1930 میں انہیں تپِ دق جیسا موزی مرض لاحق ہوا جسے انہوں نے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور چند قریبی رفقاء کے علاوہ سب سے پوشیدہ رکھا۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو قائد اعظم اپنے خالق ِحقیقی سے جاملے۔

قائد اعظم کی وفات کے 72سال بعد بھی انکی وفات کے موقع پر ہزاروں افراد کی ان کی لحد پر حاضری اورشہرشہرمنعقد ہونے والی تقریبات اس امر کی گواہی دیتی ہیں کہ پاکستانی قوم ان سے آج بھی والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں