اشتہار

زیادتی کرنے والوں‌ کو سرعام پھانسی دی جائے، محسن عباس کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بھی زیادتی کرنے والے سفاک درندوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محسن عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’میری گڑیا‘ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم نے 2018 میں اس پروجیکٹ کے ذریعے آواز اٹھانے کی کوشش کی تھی مگر کچھ نہیں ہوسکا‘۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ زیادتی کرنے والے کو لٹکایا جائے، آخر کب تک اور کتنے لوگ اس سے متاثر ہوتے رہیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے گوجرہ میں نامعلوم افراد نے موٹروے پر کھڑی گاڑی پر حملہ کیا اور اُس میں سے خاتون کو نکال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی سے لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی ماورا کی سوختہ لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز نے دونوں کیسز میں زیادتی کی تصدیق کی تھی، ان دونوں کیسز کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: ‘زیادتی کے مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انھیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظورکراکر دکھاؤں گا’

آج وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے بھی اعلان کیا کہ وہ زیادتی کرنے والے افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اسمبلی میں قرار داد پیش کریں گے اور درندہ صفت افراد کو نامرد بنانے کا قانون منظور کروائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں