تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

بہاولپور، بااثر شخص کی گھر میں‌ زبردستی گھس کر 12 سالہ بچی سے زیادتی

بہاولپور: پنجاب کے ضلع تحصیل بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں بااثر شخص نے مبینہ طور پر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں واقع بہاول واہ میں بااثر شخص نے 12 سال کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔

متاثرہ بچی کو اہل خانہ نے اسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اہل خانہ نے زیادتی کا الزام علاقے کی بااثر شخصیت پر عائد کرتے ہوئے اُس کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’خالد نامی بااثر شخص نے اسلحے کے زور پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، ملزم نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا‘۔

والدہ کے مطابق بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اُس کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: بہاولپورمیں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی زیادتی کا شکار

پولیس حکام نے اہل خانہ کے احتجاج اور شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں جبکہ مقدمے کا اندراج تاحال نہیں کیا گیا۔ قانون کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ میں سے کسی شخص کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کے میڈیکل کی رپورٹس سامنے نہیں آئیں تھیں، رپورٹس آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی۔

Comments

- Advertisement -