اشتہار

دبئی، آتشزدگی کے دو علیحدہ واقعات، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں اتوار کے روز عوامی بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتشزدگی کا دوسرا واقعہ برجمان شاپنگ مال میں بھی پیش آیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام الکاراما کے علاقے میں عوامی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پلک جھپکتے ہی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مگر تمام مسافر باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

- Advertisement -

آتشزدگی کے نتیجے میں بس جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب دبئی میں واقع برجمان شاپنگ سینٹر میں شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا البتہ شہریوں نے آسمان پر اٹھتا دھواں دیکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں