اشتہار

امریکا میں خوفناک آتشزدگی، 30 افراد ہلاک، 40 ہزار بے گھر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی نے 40 ہزار سے زائد افراد کو بے گھر کردیا جبکہ تیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں آگ بے قابو ہوچکی ہے، خوفناک آتشزدگی نے اب تک 10 لاکھ ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب کوچ کرنا پڑا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جتنا رقبہ اس آتشزدگی کی لپیٹ میں آیا ہے کہ اتنا رقبہ 10 برسوں میں ہر سال آگ سے تباہ ہونے والے جنگل کے اوسط رقبہ سے دوگنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے ریاست کا سب سے بڑا شہر پورٹ لینڈ میں ہوا کا معیار ہفتہ کی صبح دنیا بھر میں بدترین تھا۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے آخر تک ہوا کے خراب معیار کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین صحت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ضروری نہ ہو تو گھروں میں ہی رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں