اشتہار

کینیڈا میں مسجد کے نگراں قاتلانہ حملے میں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگراں کو چھری کے وار کرکے شہید کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد کے 60 سالہ نگراں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اطراف سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے کے بارے میں کسی کو علم ہو تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں