اشتہار

امریکا میں مچھروں نے جان لیوا وار شروع کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست لوسیانا میں مچھروں نے اپنے زہریلے وار سے درجنوں مویشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوسیانا میں سمندری طوفان کے بعد جان لیوا مچھروں نے حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیورا نامی سمندری طوفان کی تباہی کے فوراً بعد ریاست میں جان لیوا مچھروں کا چیلنج کھڑا ہوچکا ہے، لویسانا کے جنوبی حصے میں اب تک متعدد مویشی مارے جاچکے ہیں۔

- Advertisement -

Farmers in a five-parish area in Louisiana have probably lost 300 to 400 cattle

مذکورہ ریاست میں 27 اگست کو طوفان نے نظام زندگی شدید متاثر کیا تھا اور اب کسانوں کے لیے اپنے جانوروں کی حفاظت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہلاک ہونے والوں میں گھوڑے، ہرن اور گائے شامل ہیں۔

A deer rancher lost about 30 of his 110 animals, many of which had already been sold

مویشی پالنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ مچھروں کے جھنڈ نے میری بیل کو ڈنگ مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں، مچھروں کی جانب سے خون چوسنے کے باعث مویشیوں کی کھالوں پر گہرے نشانات پڑ جاتے ہیں۔

مچھروں کے ان حملوں سے فی الحال بکریاں محفوظ ہیں کیوں کہ فارمز میں انہیں خصوصی حصار میں رکھا جاتا ہے جہاں مچھروں سمیت دیگر کیڑوں کے داخلے کی جگہ نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں