جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کورونا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد سندھ حکومت نے کورونا فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز بند کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کورونا ایمرجنسی فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں بنائے گئے ایکسپو سینٹر اور پی اےایف میوزیم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری بھیج کر منظوری لی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق اسپتالوں میں جگہ ہے اس لئےآئیسولیشن سینٹر بند کئےجائیں، تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں وافر مقدار میں ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔

حکومت سندھ نےکورونا کے پیش نظر مارچ میں کورونا ایمرجنسی فنڈقائم کیاتھا، اسوقت کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 800 ملین روپےموجودہیں۔

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا شفاف استعمال کیا گیا ہے، فنڈز کا غیرجانبدار آڈٹ فرم سے آڈٹ اور انسپکشن کرایا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں