تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

تمام اسکول آج سے مرحلہ وار کھلیں‌ گے، وزیرتعلیم سندھ کا اعلان

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے آج سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فیز میں کلاس نہم اور اسے اوپر کی تمام کلاسز کھولی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا پر قابو پانے کےلیے بند کیے گئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر یعنی آج سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں تدریسی عمل مختلف فیز میں شروع ہوگا۔

سعید غنی نےبتایا کہ پہلےفیزمیں کلاس نہم اور اس سے اوپر کی تمام کلاسز کھولی جارہی ہیں، دوسرے اور تیسرے فیز میں مرحلہ وار چھٹی سے آٹھویں کلاسز شروع ہوں، اس کے بعد پری پرائمری سے پرائمری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ، سول، صوبائی انتظامیہ کے تحت مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، مانیٹرنگ ٹیمیں منگل سے اسکولوں کے وزٹ کریں گی، اگر کسی اسکول، علاقے میں کرونا پھیلنے کی اطلاعات ہوئیں تو اسے بند کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون کے بغیر ہم اسکولز میں کرونا پھیلنے نہیں روک سکتے، والدین اپنے بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکول بھیجیں اور ماسک پہنچائیں، بچوں کو 5 سے 6 بار 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کی تاکید کریں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کو گھر سے پانی اور لنچ دے کر بھیجیں اور تاکید کریں کہ بچے باہر سے کچھ نہ لیں، والدین بچوں کو ایک دوسرے سے فاصلے کی بھی تاکید کریں۔

وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صوبے سے کرونا وائرس کم ضرور ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا، کسی قسم کی لاپرواہی کرونا پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -