اشتہار

ماں‌ کو قتل کرنے والے 2 سعودی بھائیوں‌ کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی خصوصی عدالت برائے جرائم  نے ماں کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو سزائے موت سنادی۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل کریمنل کورٹ نے پیر کے روز شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو ماں کو قتل اور والد پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں نے 2016 میں اپنی ماں کو اُس وقت قتل کیا جبکہ وہ گھر کے کمرے میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہوئیں تھیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ جب ماں بیٹھی ہوئی تھی تو ایک بھائی نے اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا تاکہ اُس کی آواز کوئی نہ سُن سکے اور دوسرے نے ماں کے گلے پر چھری پھیر دی جبکہ جسم پر کئی وار بھی کیے اور والد پر بھی حملہ کیا جس میں وہ بے ہوش ہوگیا۔

علاوہ ازیں ملزمان نے اپنی کارروائی کو چھپانے کے لیے باپ اور بھائی کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

ملزمان نے باپ کے ساتھ اپنے بھائی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی اور اُس پر متعدد بار حملے کیے، جس پر اُس نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں