تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت

ریاض : سعودی فوجداری عدالت نے دہشت گردی میں ملوث تین افراد کو سزائے موت دے دی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجداری عدالت ریاست میں شرت پسند عناصر کے خلاف سماعت کی گئی، جس میں عدالت نے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تین افراد کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے تینوں دہشتگردوں نے ساحلی شہر جدہ میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے مشرقی گورنریٹ الاحساء میں 6 سال قبل مسلح حملے میں ملوث 7 انتہا پسندوں کے سر قلم کرنے کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب میں 7 افراد کو سزائے موت کا حکم 

اس گروپ میں شامل مسلح افراد نے الاحساء میں واقع گاؤں الدالوہ میں متعدد افراد پر فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

عدالت نے اس مقدمے میں 7 ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزائے موت کا حکم اور 3 مجرموں کو 25، 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

- Advertisement -