اشتہار

چارجنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال لڑکی کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ میں چارجنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنے والی لڑکی ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی تھائی لینڈ میں موبائل فون چارجنگ پر لگا کر موسیقی سننے والی 16 سالہ طالبہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

یہ افسوس ناک واقعہ 10 ستمبر کو تھائی لینڈ کے شہر روئی ایٹ میں پیش آیا، لڑکی کی شناخت تھانالک فائی فداسری کے نام سے ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ہیڈ فون سے موسیقی سن رہی تھی اس دوران موبائل فون چارج پر لگا رہا اور کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

Thanyaluck Fai Phadasri, 16, was electrocuted in Thailand as she listened to music on her phone with headphones while it was plugged in an charging

تھانالک کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کو رات کے کھانے کے لیے کمرے میں بلانے کے لیے گئے تو لاش پڑی تھی، اس کے ہاتھ میں فون تھا، گلے اور بازو پر جلنے کے نشانات موجود تھے۔

لڑکی کے 39 سالہ والد نے بتایا کہ اسے اسکول جانا بہت پسند تھا وہ اسکول سے گھر آتے ہی روزانہ ہوم ورک کرنے کے لیے اپنے کمرے میں جاتی تھی۔

تھانالک کے 65 سالہ دادا کے مطابق وہ گھر آئی اور رات کا کھانا پکانا شروع کردیا تھا، اس کے بعد کمرے میں چلی گئی اور جب کھانے لیے بلایا گیا تو کوئی جواب نہ ملنے پر کمرے میں داخل ہوئے تو اسے مردہ حالت میں پایا، وہ ہمیں تنہا کرگئی اور ہم اس کے لیے کچھ نہ کرسکے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیق میں لڑکی کی موت کی وجہ موبائل فون سے کرنٹ لگنا قرار دیا جبکہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں