جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گجرپورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کے خلاف ایک اورایف آئی آر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کےخلاف ایک اورایف آئی آرکاانکشاف سامنے آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کے خلاف ریجن بھر میں 9مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں نامزد مرکزی ملزم عابد کے خلاف ایک اورایف آئی آر کا انکشاف ہوا ہے، پولیس اور پنجاب حکومت نے عابد کے خلاف آٹھ مقدمات کی تصدیق کردی۔

ملزم عابد کے خلاف ریجن بھر میں نو مقدمات درج ہیں، عابد کے خلاف تھانہ کھچی والا میں سات اور ایک مقدمہ فورٹ عباس تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم عابد اور بابر علی کے خلاف تھانہ فقیر والی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔

- Advertisement -

بابرعلی سانحہ موٹر وے کے ملزم شفقت کا بھائی ہے، عابد اور بابر نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ بیوہ کے گھر واردات کی، مقدمہ تئیس اکتوبر دو ہزار انیس کو درج ہوا تھا۔

خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پرسمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اوربہاولنگرمیں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔

عابدکےبارےمیں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اجرتی قاتل رہ چکا ہے اور پچیس ہزارروپے لے کر قتل کیا کرتا تھا ،ملزم عابد مختلف جرائم میں چار بار پولیس کے ہاتھوں پکڑاجاچکا ہے تاہم پولیس عابد کی گرفتاری کیلئے اب بھی چھاپےماررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں