تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

کروناویکسین: فلپائن کا ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار، وجہ جانیے

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوور نے مغربی ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے کرونا ویکسین نہیں خریدیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈوور نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپنے ملک کے لیے روس اور چین کے علاوہ کسی بھی ملک سے ویکسین نہیں خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی فارما پیسے کی بچاری ہیں، یہ کمپنیاں منافع خوری کرنا چاہتی ہیں، فلپائن کسی دوسرے ملک کے بجائے ماسکو اور بیجنگ حکومت سے کروناوائرس کی ویکسین کی خریداری کو ترجیح دے گا۔

صدر نے مزید کہا کہ مغرب کی تمام ادویہ ساز کمپنیاں منافع خور ہیں۔

دنیا کی پہلی کرونا ویکسین تیار ہونے کے بعد فلپائنی صدر کا بڑا اعلان

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں فلپائن اور روس کے درمیان معاہدہ طے پایا جس کے تحت روس کرونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خوراکیں فلپائنی حکومت کے حوالے کرے گا تاکہ اس کا استعمال کرونا کے خلاف یقینی بنایا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے شہریوں پر روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے استعمال سے قبل ویکسین ٹیسٹ کے لیے مجھ پر لگائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -