جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کاؤنٹی کرکٹ کے دوران نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، رانا نوید کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ یارکشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن بھی پاکستانی نژاد اسپنر عظیم رفیق کے دفاع میں سامنے آگئے، رانا نوید نے کہا کہ یارکشائر کی نمائندگی کے دوران انہیں بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ وہ عظیم رفیق کی بات سے اتفاق کرتے ہیں، یارکشائر کلب کے مداح کارکردگی نہ دکھانے پر جملے کستے تھے۔

سابق ٹیست کرکٹر کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی میں ایشیائی کرکٹرز کو کم تر سمجھا جاتا ہے، میں نے ان سب چیزوں کی پرواہ کیے بغیر صرف کرکٹ پر توجہ دی۔

رانا نوید نے بتایا کہ کیریئر کے دوران اس بات کا ذکر اس لیے کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ ہم غیرملکی کھلاڑی تھے اور اس طرح کی گفتگو کرکے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یارکشائر کلب میں نسلی تعصب کا شکار ہونے والے عظیم رفیق نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ساتھی کرکٹرز اور آفیشلز کے امتیازی سلوک سے اتنا پریشان تھے کہ انہوں نے خودکشی کا سوچ لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں