ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میسولا کاؤنٹی کے نارتھ سیلی لیک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر بردار طیارہ زمیں بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ اور مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایئرپورٹ کو رن وے کے لیے فوری بند کردیا گیا۔

- Advertisement -

ریسکیو اداروں نے چند گھنٹے کی جدوجہد کے بعد طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا، طیارے کے ملبے سے تین افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 67 سالہ چارلس ای وولف اور وائن ڈی کاہون کے ناموں سے ہوئی جو ایریزونا اور سیلی لیک کے رہائشی تھے۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا: طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق سیلی لیک ہیہلینا سے شمال مغرب میں 158 کلو میٹر دور واقع ہے جبکہ طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ میں امریکا میں طیارہ حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ریاست ورمونٹ میں طیارہ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں