اشتہار

طالب علم روزانہ 90 منٹ ملکی سربراہ کے بارے میں‌ پڑھیں، سلیبس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: شمالی کوریا نے کم عمر طالب علموں کے لیے نیا سلیبس جاری کردیا جس کے مطابق انہیں روزانہ 90 منٹ تک کم جونگ ان کی زندگی اور ملکی خدمات کے بارے میں لازمی پڑھنا  ہوگا۔

شمالی کوریا کے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت نے کم عمر بچوں میں ملک اور سربراہ کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے نیا سلیبس جاری کیا جسے شمالی کوریا کے سربراہ کی بہن کم یو جونگ نے تیار کیا۔

نئے سلیبس کے تحت اب پری اسکول بچوں کو روزانہ 90 منٹ تک کم جونگ ان کی زندگی کو  لازمی پڑھنا ہوگا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے حکمرانوں اور قوم کے حوالے سے بچوں میں شعور بیدار کریں اور پابندی کے ساتھ 90 منٹ تک اسے مضمون کی صورت میں پڑھائیں۔

اس سے قبل پری اسکول کے طالب علم روزانہ کلاس میں آدھے گھنٹے کم جونگ ان کی زندگی کے بارے میں پڑھایا جاتا تھا۔

سلیبس میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان جب پانچ برس کے تھے تو اُن کا شمار ذہین ترین طالب علموں میں ہوتا تھا، وہ اس عمر میں نہ صرف پڑھ لکھ سکتے تھے بلکہ تعلیم کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں