اشتہار

احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگی ، بائیومیٹرک تصدیق میں ناکام صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بائیومیٹرک تصدیق میں ناکام صارفین کیلئے نیا ویب پورٹل کھول دیا گیا جبکہ ڈاکٹر ثانیہ نے پورٹل پر درخواست جمع کروانے کا طریقہ بھی بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی کے آخری15 دن رہ گئے ہیں ، اس حوالے سے معاون‌ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق میں ناکام صارفین کیلئےنیاویب پورٹل کھول دیاگیا ہے ،احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ریگولرادائیگیاں 15 ستمبر2020 کو بند ہو چکی ہیں، انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل والے صارفین کو30 ستمبر تک ادائیگیاں ہوں گی۔

- Advertisement -

ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحق خاندان کے اہل افراد کی وفات پاچکےہیں توانھیں بھی ادائیگیاں کی جائیں گی، صارفین نہایت آسان طریقہ سے اپنی درخواست رجسٹر کرا سکتے ہیں، صارفین آن لائن پورٹل پر فارم میں شناختی کارڈ ،فون نمبردرج کر یں، فارم جمع ہوتےہی صارف کو خود کار طریقےسےجنریٹڈٹریکنگ نمبرملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں