کوئٹہ:بلوچستان کیڈٹ ریذیڈیشنل کالجز کی فیسوں میں 40 فیصد کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کالجز، ہائیر ایجوکیشن بلوچستان نے کیڈٹ ریذیڈیشنل کالجز کی فیسوں میں 40 فیصد کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
کیڈٹ کالجز میں ریگولر طلبہ کیلئے 6 ماہ کی فیس 30 ہزار روپے ہوگی جب کہ سیلف فنانس طلبہ کیلئے 6 ماہ کی فیس ایک لاکھ20 ہزار ہوگی۔
ریذیڈیشنل کالجز میں ریگولر طلبہ کی 6 ماہ کی فیس 32 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے اور ریذیڈیشنل کالجز میں سیلف فنانس طلبہ کیلئے47ہزار پانچ سو روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں خاتون رکن ثنا بلوچ نے پنجاب کی جامعات میں بلوچستان کے طلبہ کے کوٹے پر اسکالر شپ بحال کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق گورنر بلوچستان اور پنجاب اسمبلی کو لیٹر ارسال کریں۔