اشتہار

امریکا نے دو اداروں و 47 ایرانی شہریوں پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن/ تہران : امریکا نے ایک مرتبہ پھر ایران کے دو اداروں، انٹیلی جنس ایجنسی اور متعدد افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران برسوں سے ایک دوسرے کے حریف ہیں اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے امریکا اور ایران کے مابین جاری کشیدگی میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو انسانی حقوق اور عالمی سائبر سیکیورٹی کےلیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

امریکا نے ایگزیکٹو آرڈر 13553 کے تحت سائبرنیٹ ورک میں شامل 47 ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہے، اداروں میں ایک فرنٹ نامی کمپنی ہے جبکہ دوسری رانا انٹیلی جنس ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ غیر مستحکم ایجنڈے سے دور ہونے تک پابندیاں لگاتے ہیں گے۔

واضح رہے کہ سنہ 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں انہوں نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کو سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں