تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری خاتون کو گولیوں سے چھلنی کردیا

سری نگر : بھارتی فوج نے محنت کش خاتون کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا، کوثر ریاض اپنے بیٹے کے ساتھ دکان پر جارہی تھی کہ اچانک پیچھے سے فائرنگ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کا سلسہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج اپنی بربریت کے مظاہرے میں کسی بے گناہ بڑے چھوٹے یا خواتین تک کا لحاظ نہیں کرتی۔

گزشتہ روز سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں ہونے والے انکاؤنٹر کے دوران ایک 45 سالہ خاتون کوثر ریاض ہلاک ہوگئیں۔ پندرہ دن قبل کوثر کے گھر میں ان کے بیٹے کی شادی کی شہنائیاں گونجی تھیں لیکن گزشتہ رات کی تاریکی میں چلائی گئی چند گولیوں نے اس گھر کی خوشیاں ہمیشہ کیلئے چھین لیں۔

روٹیاں بنانا کوثر کا آبائی پیشہ تھا، روزانہ کی طرح وہ نماز فجر سے قبل اپنے بیٹے کے ہمراہ دکان کی جانب روانہ ہوئیں تاکہ نماز فجر سے پہلے گاہکوں کیلئے روٹیاں تیار کرسکیں لیکن آج ان کے محلے کی سڑک پر غیر معمولی نقل و حرکت تھی۔

کوثر نے خطرہ بھانپ کر بیٹے کو گاڑی واپس موڑنے کے لیے کہا لیکن اس سے پہلے ہی ان پر فائرنگ ہوگئی، ایک گولی ان کے سر کو چیرتے ہوئے نکل گئی، سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ کوثر ریاض کراس فائرنگ کے دوران ہلاک ہوئی ہیں، تاہم اہل خانہ نے اس کا الزام سیکیورٹی فورسز پر عائد کیا ہے۔

کوثر ریاض کے بیٹے عاقب ریاض صوفی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی گاڑی موڑلی تھی اور واپسی پر کچھ مسافت طے کی لیکن اسی دوران اچانک پیچھے سے گولیوں کی بوچھاڑ شروع ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی منت سماجت کرنے کے بعد وہاں موجود اہلکاروں نے ہمیں پولیس کنٹرول روم کے ہسپتال منتقل کیا جہاں میری والدہ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -