تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا میں لگی آگ نے یورپ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفیورنیا میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے شمالی یورپ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن، کیلیفورنیا و دیگر مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے، خوفناک آتشزدگی نے اب تک 10 لاکھ ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب کوچ کرنا پڑا ہے اور تیس سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب سے امریکا میں لگنے والی خوفناک آگ نے شمالی یورپی یورپ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، اگست سے لگی ہوئی آگ سے اٹھنے والا دھواں شمالی یورپ کے کئی علاقوں کی فضا کو آلودہ کررہے ہیں۔

ماہرين نے سيٹيلائيٹ کی مدد سے جنگلات کی آگ کے اثرات کو پوری دنيا ميں مانيٹر کيا ہے اور اسے سينکڑوں گنا زيادہ شديد قرار ديا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں ميں مزيد دھواں يورپ کو لپيٹ ميں لے گا۔

Comments

- Advertisement -