بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے آواران میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کئی ٹھکانے تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن وسطی مکران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں4 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردئیے گئے جبکہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں : سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

یاد رہے رواں ماہ 7 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا ، اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم کا وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، کمانڈر وسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، مطلوب دہشت گرد وسیم 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں